سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا فیصلہ کمبوڈیا کے دار الحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41 ویں اجلاس میں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا فیصلہ کمبوڈیا کے دار الحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41 ویں اجلاس میں کیا اجلاس میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر غور کیا گیا، اس دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سال 2029میں اکتالیسویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نو تعمیر شدہ شہر نیوم کے ٹروجینا ریزورٹس میں ہوگا۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیا کے خطے میں سعودی عرب سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
کھیل
سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1131 Views
- 2 سال ago