پاکستان

سفر بے نظیر ٹرین لاہور سے گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ

سفر بے نظیر ٹرین لاہور سے گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی میں شرکت کے لیے جیالوں کو لے کر خصوصی ٹرین لاہور سے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگئی۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کہتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کا علم بلند کیا، آج وہ جھنڈا آصف علی زرادری اور بلاول بھٹو تھامے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی پر لاہور ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوگئی، اس ریل گاڑی کو سفر بے نظیر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔روانگی کے وقت لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پنجاب کے جیالوں کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے جمہوریت کی سربلندی کے لئے قربانی دی، ان کا مشن آصف زرداری اور بلاول بھٹو جاری رکھے ہوئے ہیں۔رائے ونڈ پہنچنے پر پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکریٹری رانا جمیل احمد منج نے ٹرین کا استقبال کیا، انہوں نے کارکنوں کو چائے پیش کی اور خود بھی ٹرین میں سوار ہو کر گڑھی خدا بخش روانہ ہوگئے۔پتوکی میں سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے شاہ جہاں اور اوکاڑہ میں ضلعی صدر چودھری سجادالحسن نے ٹرین کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے