صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بچا مہم کے دوران دھواں چھوڑنے پر 2 لاکھ 2 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے جب کہ 6 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔لاہور میں سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا حکم دے دیا گیا ہے جس کے پیش نظر آلودگی، ریت، مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی 24 ہزار 483 گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔رات کو ہوا کو آلودہ کرنے والی 4,232 ٹریکٹر ٹرالیوں کے چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ 22,490 بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور 525 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔سکول و کالجز، بس سٹینڈز اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے، مصنوعی ذہانت کے نظام کی مدد سے چالان کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی مدد سے 4 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان
سموگ تدارک مہم ، 23 ہزار گاڑیوں کے چالان ،6 ہزار سے زائد تھانوں میں بند
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 76 Views
- 2 مہینے ago