سناکشی سنہا اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج شتروگھن سنہا پھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اور مسلمان اداکار ظہیر اقبال کی شادی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، وہیں اب بھارتی انتہا پسند اداکارہ اور مسلمان اداکار کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان نوجوان سے شادی کرنے پر شتروگھن سنہا کے آبائی علاقے میں احتجاج کیا گیا ہے۔سیاستدان اور اداکار شتروگھن سنہا کی جانب سے بھی اس حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے، جبکہ وہ مظاہرین پر پھٹ پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ہندو شیو بھوانی سینا نامی تنظیم کی جانب سناکشی اور ظہیر کی شادی کو لو جہاد قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
سناکشی سنہا اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج شتروگھن سنہا پھٹ پڑے
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 566 Views
- 6 مہینے ago