پاکستان خاص خبریں

سندھ حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا

سندھ حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا

سندھ حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا اور 15 جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں معزز ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبائی گورنمنٹ سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنوں پر غور کیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے بلدیاتی انتخابات جو کہ 15 جنوری 2023 کو منعقد ہو رہے ہیں کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو نامنظور کر دیا ہے۔ اور حکم دیا ہے کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن ایک آرڈر جاری کر رہا ہے۔ مزید الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو کہا جائے کہ انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج/ رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے