سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسانوں کو آگاہی اور تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر زراعت محمد بخش مہر کی زیرصدارت سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 9 اضلاع میں پرو گرام شروع کئے جائیں گے۔سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 185 نئے واٹر کورسز بنائے جائیں گے۔ 500 واٹر کورسز کی لائننگ جلد مکمل کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ پر سمارٹ سبسڈی دی جائے گی۔ 14ہزار 575 ہاریوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پانی، یوریا کھاد، زرعی پیداوار بڑھانے اور بیج کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔
پاکستان
سندھ حکومت کا موسمیاتی تبدیلی پر کسانوں کو تربیت دینے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 36 Views
- 2 ہفتے ago