متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے مطالبے پر سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 10 کے تحط الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے الیکشن کمیشن کے نام خط کے بعد بلدیاتی الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کئی گھنٹے اجلاس جاری رہا جس میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بات ہوئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث دادو میں الیکشن ملتوی کرنے کا لکھا جا چکا ہے، سیلابی پانی کے باعث ووٹ ڈالنے کا عمل ممکن نہیں ،ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے، ایم کیو ایم کے مطالبے پر سیکشن 10 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے واپس لے لیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج کراچی اور حیدرآباد کے معاملے پر خط لکھا جائے گا، سندھ کے کچھ اضلاع میں 15 جنوری کو الیکشن کروائے جائیں گے، کراچی اور دادو میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا لکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے ایک ضلع میں بھی بلدیاتی الیکشن ابھی نہیں ہوں گے ، کراچی ڈویژن ، حیدر آباد ، کے ایک ضلع کی حلقہ بندیوں کو واپس لے لیا ہے ، آج صبح گیارہ بجے سندھ کابینہ کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔
پاکستان
سندھ حکومت کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 551 Views
- 2 سال ago