امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،11حلقوں پرہمارے تحفظات دور کیے جائیں،کراچی کے لوگ اپنے مینڈیٹ کے پیچھے کھڑے ،اپنے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دینگے،پیپلزپارٹی کو کہتے ہیں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے تاکہ معاملہ آگے بڑھے،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ،انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں،ہماری خواہش ہے کہ الیکشن ریفارمز ہوں،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار ہو،الیکشن کو دھاندلی سے محفوظ بنانے کیلئے میکنزم بنانا ہوگا،لنگر خانے اور مسافر خانے اب قوم کی ضرورت نہیں رہے ،حکومت کا اسلامی نظام معیشت اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اتفاق ہے،موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی ٹیم ہے اور نہ ہی تجربہ ہے ،عافیہ صدیقی کا معاملہ کسی حکومت نے نہیں اٹھایا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے میئر نے سب سے زیادہ خدمت کی ،سندھ بلدیاتی انتخابات،عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہ حلقوں پر ہمارے تحفظات دور کیے جائیں ،امیر جماعت اسلامی نے سینئر اینکرپرسن ایس کے نیازی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے مینڈیٹ کے پیچھے کھڑے ہیں ،عوام اپنے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دے گی ،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خود مختار ہو ،پیپلزپارٹی کو کہتے ہیں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے تاکہ معاملہ آگے بڑھے ،یہ ممکن نہیں کہ دو صوبوں میں الیکشن ہو اور دو میں نہ ہو ،ہماری خواہش ہے کہ الیکشن ریفارمز ہوں ،عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ،سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام جماعتیں صاف شفاف انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر طریقہ کار طے کریں ،الیکشن کو دھاندلی سے محفوظ بنانے کیلئے میکنزم بنانا ہوگا،لنگر خانے اور مسافر خانے اب قوم کی ضرورت نہیں رہے ،حکومت کا اسلامی نظام معیشت اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اتفاق ہے ،عافیہ صدیقی کا معاملہ کسی حکومت نے نہیں اٹھایا،موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی ٹیم ہے اور نہ ہی تجربہ ہے ،معیشت کا برا حال ،تعلیمی اداروں میں غریب بچوں کو تعلیم نہیں مل رہی،ایوان میں 99فیصد سرمایہ دار لوگ آتے ہیں ،یہ کیسے غریب کی ترجمانی کرینگے،جماعت اسلامی جہاں موجود ہے وہاں کارکردگی ایک نمبر ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ،آئین کا تقاضا ہے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،نیت اچھی ہو تو چند ہفتوں میں تمام کام ہوسکتے ہیں ،کرپشن کا علاج صرف ترواز پر ٹھپہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ ای وی ایم کا استعمال انتخابی اصلاحات کا ایک جزو ہے ،الیکشن سے پہلے ایک طریقہ کار پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے ،عا م انتخابات میں ماضی کی طرح کسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں کرینگے،سب جماعتوں کو ملکر الیکشن کی طرف جانا چاہیے اور رولز پر اتفاق ہو ،عام انتخابات میں ہر حلقے سے اپنا امیدوار لائیں گے ،جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کومزید تیز کرے گی ،تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختوا میں ڈلیور نہیں کیا،آئندہ الیکشن میں لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے۔
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
علاقائی
سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،سراج الحق
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1114 Views
- 2 سال ago