وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوچ رہی ہوں کہ بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلی کو خط لکھوں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج کل اسموگ کا مسئلہ ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے۔مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے معاملے پر بھارت کے ساتھ ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد دیتی ہوں، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں، میں نے پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیںمریم نواز نے کہا کہ میرے والد کہتے ہیں انہیں اقلیت نہ کہو، یہ ہمارا حصہ ہیں، 14 سو خاندانوں کو دیوالی پر 15 ہزار روپے کا تحفہ دے رہے ہیں، نادار اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر تک مینارٹی کارڈ لانچ کرنا ہے، اقلیتوں کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے، اقلیتوں کے فنڈز کو دو گنا کر رہے ہیں، اقلیتوں کی ہر جگہ خدمات ہیں
پاکستان
سوچ رہی ہوں بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلی کو خط لکھوں، مریم نواز
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 69 Views
- 1 مہینہ ago