سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو معطل کرنے کے اختیارات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف پیمرا کی اپیل خارج کردی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ 20 سال سے ابھی تک پیمرا اپنے رولز نہیں بنا سکا سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی ۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا اتھارٹی کے اختیارات کو علیحدہ پڑھنا ہو گا , اختیارات دینے کے حوالےسے کو قواعد نہیں ہے، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ اختیار تو دیا جا سکتا ہے لیکن کسی قاعدہ سے ، کیا اتھارٹی کسی گریڈ تین کے ملازم کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کا اختیار دے سکتی ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 20 سال سے ابھی تک پیمرا نے رولز نہیں بنائے ، ہائیکورٹ کا فیصلہ آے بھی ایک سال ہو گیا لیکن اب بھی رولز نہیں بن سکے ۔ پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پیمرا نے ان اختیارات کے تحت ایک ماہ میں چار دفعہ ٹی وی چینلز کو بند کیا، دس دن کیلئے چینل کو بند کردیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے ، عدالت نے ٹی وی چینلز کو معطل کرنے کے اختیارات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف پیمرا کی اپیل خارج کردی
پاکستان
خاص خبریں
سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو معطل کرنے کے اختیارات سے متعلق پیمرا کی اپیل خارج کردی
- by Daily Pakistan
- نومبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 596 Views
- 2 سال ago