پاکستان

سپریم کورٹ کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے وابستہ افسران اور ملازمین کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے