اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایس ایچ او رشید احمد کی مدعیت میں ارشد شریف قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی جس میں تین افراد کو ملزم بنایا گیا جن کے نام وقار احمد ولد افضل احمد،خرم احمد ولد افضال احمد،طارق احمد وصی ولد محمد وصی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جن میں سے دو وقار اور خرم سگے بھائی ہیں جو کینیا میں مقیم ہیں۔
پاکستان
سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج،3ملزمان نامزد
- by Daily Pakistan
- دسمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1597 Views
- 2 سال ago