اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی کو سپیریئر یونیورسٹی لاہور کی طرف سے شعبہ ابلاغیات اور تعلیم میں ان کی گراں قدر خدمات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔
یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں ڈگری کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن اور ریکٹر سمیرہ رحمان نے سینیٹر عرفان صدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔
یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صدارتی خطبے میں سینیٹر عرفان صدیقی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیئے جانے کو خود یونیورسٹی کے لئے بھی ایک اعزاز قرار دیا