مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی ایوان کے اندر وصول کیے۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کیے جائیں گے، قومی اسمبلی 4 مارچ کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اسی روز وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
پاکستان
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 442 Views
- 10 مہینے ago