پاکستان خاص خبریں علاقائی

سکردو میں سپیشل افراد کے لئے ایجوکیشنل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح

چیف سکریڑی گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سکردو میں سپیشل افراد کے لئے ایجوکیشنل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر چیف سکریڑی نے سپیشل افراد سے ملاقات کیں

چیف سکریڑی گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سکردو میں سپیشل افراد کے لئے ایجوکیشنل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر چیف سکریڑی نے سپیشل افراد سے ملاقات کیں۔ اور کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصد معاشرے میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ سپیشل افراد کو بھی ہنر مند بنانا ہے۔ تاکہ سپیشل افراد نہ صرف اپنے آپ معاشرے میں اچھی زندگی گزار سکیں، بلکہ وہ دوسرے افراد کے کام بھی آ سکے۔ یہ ادارہ سپیشل افراد کو جدید تعلیم ( کمپیوٹر) کے علوم سے بھی روشناس کرائیں گے اور ساتھ ساتھ دیگر ٹریننگ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند افراد معاشرے کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس ضمن میں حکومت گلگت بلتستان ہر قسم کی معاونت اور سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کلثوم فرمان نے سکردو میں خواتین کے لئے پینک بس سروس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر سیاحت جی بی، وزیر زراعت جی بی، وزیر تعمیرات جی بی، کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو، میڈیا کے نمائندگان، سول سوسائٹی اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے لئے مخصوص پینک بس سروس کی فراہمی پر لوگوں نے حکومت گلگت بلتستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے