پاکستان

سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی

سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 برس سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہر بار مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے