بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں وبائی امراض کے 9087 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 1367 ڈائریا کیس اور سانس کی بیماری کے 2198 کیس رپورٹ ہوئے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 370 ملیریا کیس سامنے آئے۔ سیلابی صورت حال سے پیدا ہونے والے طبی امراض سے انسانی علمیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
اسی طرح 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 1868 سکن انفیکشن کیس رپورٹ ہوئے، سیلاب زدہ علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے 15کیس رپورٹ ہوئے اور دیگرامراض کے 3269 کیس رپورٹ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق کہ بلوچستان میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تعداد 734609 ہے، 5سال سےکم عمر بچوں کی تعداد 13 لاکھ 77392 ہے اور 2 سال سےکم عمر بچوں کی تعداد 6 لاکھ 24418 ہے۔ بلوچستان کے31اضلاع میں 297مراکزصحت کوسیلاب سےنقصان پہنچاہے۔
پاکستان
خاص خبریں
سیلاب متاثرہ بلوچستان بیماریوں کی زد میں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 602 Views
- 2 سال ago