دلچسپ اور عجیب

سی ٹی او راولپنڈی کی پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی انسپکشن

سی ٹی او راولپنڈی کی پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی انسپکشن

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے پولیس لائن ایم ٹی میں سرکاری گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر راجہ نثار سمیت تمام سرکل انچارجز بھی موقع پر موجود تھے۔ایم ٹی او ٹریفک نے سی ٹی او راولپنڈی کو گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کروائی سی ٹی او راولپنڈی نے گاڑیوں کا الیکٹرک سسٹم اور انجن آئل بھی چیک کیا۔ مکینکلی طور پر درست اور صاف ستھری گاڑیاں و موٹر سائیکل رکھنے پر ڈرائیورز کو شاباش دی ایم ٹی او تمام ڈرائیورز کو پابندکرے کہ وہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے انجن آئل وقت پر تبدیل کریں۔ تمام جوان دوران ڈیوٹی دیانت داری ، محنت اورخدمت کے اصولوں کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی کو سر انجا م دیں۔ نامساعد حالات میں پروفیشنل طرز عمل اپنانے والے افسران و جوان باعث فخر ہیں۔ ڈرائیور سے انسپکٹر تک میرے لیے پولیس کا ہر جوان آفیسر جیسا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے