پاکستان

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ماہ نومبر میں 10 ملین سے زائد کا ریونیو موصول

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ماہ نومبر میں 10 ملین سے زائد کا ریونیو موصول

وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو نومبر 2022 میں 10 ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے نومبر کے مہینے میں اسلام آباد کی 6 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے جسکی مد میں تقریباً 2 لاکھ روپے کا ریونیو وصول کیا گیا۔اسی طرح 38 رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے کا ریونیو شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ماہ نومبر میں وصول کیا۔ جبکہ 18 کمرشل عمارتوں کو تقریباً ساڑھے 6 ملین روپے میں این او سی بھی جاری کئے گئے۔ جبکہ 46 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ساڑھے نو لاکھ سے زائد کی رقم بھی وصول کی گئی۔ اسی طرح 3 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں تقریباً 3 لاکھ روپے بھی شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو موصول ہوئے۔مزیدبرآں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے نومبر کے مہینے میں 1 عمارت کے غیر قانونی استعمال پر جرمانے کی مد میں 5 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ جبکہ 33رہائشی عمارتوں کے فارورڈنگ کیسز کی مد میں 1 ملین سے زائد کی رقم بھی وصول کی۔ اسی طرح 8 کمرشل عمارتوں کے فارورڈنگ کیسز کی مد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم بھی شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ماہ نومبر میں وصول کیا۔اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو نومبر 2022 میں 10.789 ملین روپے موصول ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے