کھیل

شاہین شاہ کی انجری نے پی سی بی کی اہلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا

شاہین شاہ کی انجری نے پی سی بی کی اہلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا اور اپنااعلاج بھی وہ خود کروا رہا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ آفریدی کے لیے ‘کچھ نہیں کر رہا’ ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کرکٹ حلقوں کا جائزہ لیا جائے تو ایک عام رائے یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو صحیح طور پر ہینڈل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اس سال سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ مؤقف بالکل درست تھا کہ یہ کوئی پرانی تکلیف نہیں تھی جو انھیں ہوئی ہو بلکہ یہ تکلیف فیلڈنگ کے دوران ہوئی اور یہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتی ہے لیکن اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے اس معاملے میں جو انداز اختیار کیا اس سے ضرور اس کی قابلیت اور اہلیت پر سوالات اُٹھے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے بولنگ اٹیک کو لیڈ کرتے ہیں اور ایک ایسے سٹار کا ہیں کہ شائقین انھیں ہر وقت بولنگ کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں خاص کر وہ منظر جس میں حریف بیٹسمینوں کی وکٹیں لے کر وہ اپنے ٹریڈ مارک جشن سے شائقین کو خوش کر دیتے ہیں۔ کی عدم موجودگی نے ٹیم کی کارکردگی کو کافی متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لندن میں علاج کے اخراجات کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بھی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی سے لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا تھا تاہم شاہین شاہ کے ری ہیب کے اخراجات پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو ادا کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد جمعرات کی شب ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ اپنے کرکٹرز کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی اور ان کی ری ہبلیٹیشن کا ذمہ دار رہا ہے اور رہے گا۔
شاہد آفریدی کے ٹی وی پروگرام میں دیے گئے اس بیان کے بعد اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے شاہین شاہ آفریدی سے رابطہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی برطانیہ میں ہوٹل، ری ہیب اور دیگر اخراجات کی رقم شاہین کو ادا کرے گا، ری ہیب کے لیے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کے لیے کھلاڑی اور بورڈ میں اتفاق ہے۔ شاہین شاہ آفریدی چند روز ڈاکٹر ظفر کے ساتھ قیام کے بعد ہوٹل منتقل ہوئے تھے، کم وقت ہونے کی وجہ سے دبئی سے لندن روانگی کی ٹکٹ شاہین نے خود بک کی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس اور خاص کر شاہد آفریدی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پی سی بی پر خاصی تنقید سامنے آ رہی ہے۔
کرکٹ کے تجزیہ کار اور مصنف عثمان سمیع الدین نے لکھا ’میرا نہیں خیال تھا کہ شاہین آفریدی کی انجری کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے لیکن اب یہ دیکھیں کیا ہو رہا ہے، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ شاہین نے علاج کے لیے لندن جانے کے لیے خود ادائیگی کی ہے اور بورڈ یہ بیان جاری کرنے پر مجبور ہوا ہے کہ وہ ان کے علاج کے لیے ذمہ دار ہے۔‘
ساجد خان نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ برطانیہ بھیج دیا جہاں اسے اپنے علاج اور بحالی کے لیے سپورٹس انجری کے ماہر ڈاکٹر کا خود بندوبست کرنا ہو گا؟ اور بعد میں پی سی بی ایک بیان جاری کر رہا ہے کہ وہ معاوضہ ادا کریں گے۔ سٹار کھلاڑی کے ساتھ سلوک کرنے کا انتہائی مضحکہ خیز اور پریشان کن طریقہ!‘
ایکسپریس نیوز نے وابستہ صحافی سلیم خالق نے لکھا ہے کہ ’شاہد آفریدی کا یہ انکشاف حیران کن ہے کہ شاہین آفریدی انگلینڈ میں اپنی ری ہیب کے اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں،ڈاکٹر کا بندوست بھی شاہد نے کیا، پی سی بی اگر اپنے نمبر ون بولر کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتا ہے تو نئے کھلاڑی تو کوئی توقع ہی نہ رکھیں، شاہین ہمارا اثاثہ ہے ان کا خیال رکھیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے