کراچی: شعیب ملک، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے۔آل راؤنڈر شعیب ملک نے آسٹریلیا میں ٹیم کے وائٹ واش ہونے کے باوجود ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کا ٹیسٹ ٹور دونوں کی اولین آزمائش تھی۔شعیب ملک نے اپنے دونوں سابق ٹیم ساتھیوں کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اور وہاب آپ دونوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں، آپ نے ہماری اے ٹیم کے ٹورز کے بارے میں بہت زیادہ غور کیا تھا، مجھے یقین ہے کہ جب ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کا وقت آئے گا تو ہماری اے ٹیم بھی تیار ہوگی، ان لڑکوں میں سے ہی قومی ٹیم تیار کریں۔
کھیل
شعیب ملک، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے
- by Daily Pakistan
- جنوری 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2363 Views
- 12 مہینے ago