راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعقلات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔کوہاٹ کے رہائشی35سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔
خاص خبریں
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 852 Views
- 2 سال ago