پاکستان

شہبازشریف کی یونیسیف سے اپیل برائے سیلاب متاثرین

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سیلاب متاثرین کیلئے اپیل۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی جان بچانے کےلئے ‘یونیسیف’ سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔


انہوں نے نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھاکہ کہ بدقسمتی سے ۴۰۰ بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ ان بچوں کی جان بچانے کےلئے ‘یونیسیف’ ، دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے