انٹرٹینمنٹ

شہزادہ نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ د یا

شہزادہ نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ د یا

بالی ووڈ اداکار کار تک آریان کی آنے والی فلم”شہزادہ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا،کنگ خان کی پٹھان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار تک آریان کی فلم ”شہزادہ“ کا ٹریلر چار روز قبل ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے اب تک 61ملین سے زائد ویوز کے ساتھ یہ یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔کار تک آریان اپنی آنے والی فلم شہزادہ سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ کریتی سینن،پریش راول،منیشا کورالا اور رونت رائے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں،فلم شہزادہ تیلگو فلم کا ری میک ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کنگ خان کی آنے والی فلم کا ٹریلر چھے روز قبل ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے اب تک اسے49ملین سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے