پاکستان کھیل

شہید بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپین شپ پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

شہید بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپین شپ پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پاکستان پیپلز پارتی کے رھنماوں سینیٹر تاج حیدر اور سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپین شپ پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی محترمہ بےنظیر بھٹو کی یاد میں ٹینس چیمپین شپ منعقد کرواتے ہیں بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپین شپ کے فاٸنلز 18دسمبر کو کیلے جاٸینگے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نماٸندے بھی چیمپین شپ میں شرکت کرینگے یہ بات انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ رواں سال چیمپٸین شپ کی انعامی رقم دس لاکھ رکھی گٸی ہے چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد کھلاڑی حصہ لینگے چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز میں کھلاڈی مد مقابل ہونگے اسلام آباد میں بےنظیر ٹینس اکیڈمی بھی قاٸم کردی ہے پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی ہماری اکیڈمی کو سپورٹ کر رہی ہے وفاقی وزیر احسان مزاری نے ٹینس اکیڈمی کیلٸے گرانٹ کی منظوری دی ہے امید ہے وزارت بین الصوباٸی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ بھی اکیڈمی کو سپورٹ کرے گا وزیراعظم سے سپورٹس سامان پر عاٸد ڈیوٹی ختم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے بےنظیر اکیڈمی کا قیام ٹینس کے فروغ کیلٸے سودمند ثابت ہوگا بےنظیر اکیڈمی غریب باصلاحیت کھلاڑیوں کیلٸے مدد گار ثابت ہوگی بے نظیر اکیڈمی کو جلد انٹرنیشنل اکیڈمی بناٸینگے نٸی سپورٹس پالیسی پربورڈ ممبران سے راے مانگی گٸی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے