پاکستان خاص خبریں

شہید صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد کے احاطہ میں ادا کر دی گی

شہید صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی گھرروانہ نماز جنازہ دن دو بجے ادا کی جائے گی

سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی انکی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
انکی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کئی گی جبکہ غائبانہ جنازہ لاہور – ریس کورس پارک (جیلانی پارک)۔ دوپہر 2 بجے۔ادا کی گی اسی طرح پشاور میں بھی غائبانہ جنازہ باغِ ناران۔ دوپہر 2 بجے ادا کی گی کراچی میں انکی غائبانہ نماز جنازہ مزارِ قائد۔ کے وی آئی پی گیٹ پر 4:30 بجے ادا کی جائے گی شہید صحافی کے گھر کے اطراف میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے ہیں اور اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں ارشد شریف کی نماز جنازہ کیلئے فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے سندھ پولیس، ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے مجموعی طور پر 3 ہزار 792 سیکیورٹی اہلکار فیصل کے اطراف میں تعینات کیئے گئے تھے جبکہ 3 ایس پیز، 5 اے ایس پیز،ڈی ایس پیز،کی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی پر 6 انسپکٹرز،1ہزار 10 کانسٹیبلز تعنیات کیئے گئے تھے سندھ پولیس کے 204،ایف سی کے 2ہزار 500 اہلکار سیکیورٹی پر مامور تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے