پاکستان جرائم

صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے درخواست دائیر کر دی

سارہ انعام قتل کیس میں ملوث سینیئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت سے رجوع

سارہ انعام قتل کیس میں ملوث سینیئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت سے رجوع کرلیا نامزد ملزمہ نے بیرسٹر حسنات گل کے زریعے درخواست ضمانت دائر کردی ملزمہ کا نام مقتولہ کے چاچا چاچی نے نامزد کیا درخواست گزارکی استدعا ملزمہ کئی سالوں سے جائے وقوعہ فارم ہاوس کی رہائشی ہے درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے قتل سے قبل مقتولہ کی رخصتی کےلئے مجھے وٹس ایپ پر میسج کیا مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے قتل کے بعد صبح 9 بج کر 12 منٹ پر بزریعہ فون وقوعہ کے متعلق آگاہ کیا ملزمہ کمرے کی طرف دوڑی لیکن تب تک مقتولہ سارہ انعام قتل ہوچکی تھی شاہنواز امیر کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک والد ایازامیر نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا، اسلام آباد پولیس چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ملزمہ ثمینہ شاہ کا واقع سے کوئی تعلق نہیں ، ملزمہ چشم دید گواہ بھی نہیں ملزمہ ثمینہ شاہ صحت کے مسائل سے دوچار ہے اس لیئے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت از قبل از گرفتاری منظور کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے