علاقائی

صدر آزاد جموں و کشمیر کی بطور صدر ریاست ایک سالہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بطور صدر ریاست ایک سالہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج سے ایک سال قبل 25 اگست کو مظفرآباد میں صدر ریاست کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب حلف

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بطور صدر ریاست ایک سالہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج سے ایک سال قبل 25 اگست کو مظفرآباد میں صدر ریاست کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب حلف برداری سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میں نے کسی ملک، کسی ریاست یا کسی صوبے کے صدر کا حلف نہیں اٹھایا میں نے آزادی کے بیس کیمپ کے صدر کا حلف اٹھایا ہے میری اولین ترجیح و ذمہ داری تحریک آزادء کشمیر کے لیے جدوجہد کرنا ہو گا۔ 25 اگست کے بعد صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنا کر اس پر تیزی سے کام شروع کیا ستمبر 2021کے آخری ہفتے میں امریکہ کا غیر معمولی دورہ کیا اس دورے کے دوران 26 سمتبر 2021میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کے بہت بڑے مظاہرے کی قیادت کی اسی دورے کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی آزاد کشمیر کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی منتخب صدر یا وزیراعظم نے آزاد کشمیر سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے کشمیریوں کی نمائندگی و ترجمانی کی۔ اسی دورے کے دوران صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری امریکی کانگریس کے ممبران اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت امریکی تھنک ٹینکس سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔ امریکہ کے کامیاب ترین دورے کے بعد صدر ریاست نے اکتوبر 2021 کے آخری ہفتے میں برطانیہ فرانس ہالینڈ اور بیلجیم کا دورہ کیا 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے اوورسیز کشمیریوں کے بہت بڑے مظاہرے کی قیادت کی ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر 50 سے زائد ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے شرکت کی اس دورے میں صدر ریاست نے ایک طرف برطانیہ فرانس ہالینڈ اور بیلجیم میں اوورسیز کمیونٹی کے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تو دوسری طرف ممبران یورپی یونین ممبران پارلیمنٹ ہاؤس آف لارڈز لارڈ میئر اور دیگر اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقاتیں کر کے انہیں کشمیر ایشو کے حوالے سے بریف کیا اس سال جون میں ایک مرتبہ پھر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ ائیر لینڈ اور برسلز کا دورہ کیا اس دورے کے دوران بھی صدر ریاست نے ایک طرف اوورسیز کمیونٹی کی جلسہ عام نما تقریبات میں شرکت کی تو دوسری طرف ان ممالک کی پارلیمان کے ممبران یورپی یونین کے ممبران اور تھینک ٹینک سے ملاقاتیں کر کے انہیں کشمیر ایشو کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ امریکہ یورپ کے بعد صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسن ابراہیم طلحہ کی خصوصی دعوت پر او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ کا دورہ کیا سعودی عرب کے دورے کے دوران صدر ریاست نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز کمیونٹی کے اجتماع سے بھی خطاب کیا سعودی عرب کے بعد صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دوبئی کا اہم ترین دورہ کیا۔ واضح رہے کہ جنوری 2020 میں کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر ایشو کے لیے جاری جدوجہد کو زبردست دھچکا لگا تھا بلکہ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کشمیر ایشو عالمی سطح پر سرد خانے میں پڑ چکا تھا صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے امریکہ یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دوروں کی وجہ سے کشمیر ایشو دوبارہ سرد خانے سے باہر نکل کر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے جہاں عالمی دورے کیے وہیں آپ نے ریاست کے اندر مسئلہ کشمیر کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے اس سلسلے میں سب سے اہم ترین قدم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد تھا 30 جنوری 2022 کو صدر ریاست نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کاز کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تیس جنوری کو ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ریاست کی تمام جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کشمیر ایشو کے لیے جارحانہ جدوجہد کی جائے گی چنانچہ 24 فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کشمیر ریلی کا انعقاد ہوا جس میں تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس کے پلیٹ فارم سے 17 مارچ کو مظفرآباد میں دوسری آل پارٹیز کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں ریاست کی تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے بھرپور شرکت کی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی قیادت کو کشمیر کاز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ ایک سالہ دور صدارت میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر میں مختلف ممالک کے سفیروں سفارت کاروں اور عالمی سطح کے وفود سے ملاقاتیں کر کے کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا 24اپریل 2022 میں امریکی کانگریس ویمن الہان عمر نے وفد کے ہمراہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی بعد میں صدر ریاست کے ساتھ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر الہان عمر نے کشمیر ایشو کے حق میں امریکہ میں Caucus بنانے کا اعلان کیا جس پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی اس طرح جب کشمیر حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کی انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اس سلسلے میں خط لکھا تو دوسری طرف جون میں برطانیہ کے دورے کے دوران یاسین ملک کی رہائی کے لیے بیرسٹرز پر مشتمل ڈیفنس کمیٹی قائم کی۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے گزشتہ ایک سال میں کشمیر ایشو کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی عوام کو درپیش مسائل کے حل بھی بھرپور کردار ادا کیا جب صدر ریاست نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تو اس وقت آزاد کشمیر میں عدلیہ کا بحران عوام کے لیے درد سر بنا ہوا تھا ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں طویل تاخیر سے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خصوصی دلچسپی لے کر اس بحران کا خاتمہ کیا میرٹ پر ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی عمل میں لا کر عوام کو حصول عدل میں پیش مشکلات کا خاتمہ کیا۔ آزاد کشمیر کی پانچ یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل خاص کر مالی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جس کے بعد اب آزاد کشمیر کی یونیورسٹز بہترین انداز میں تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ صدر ریاست کا حلقہ انتخاب میرپور ہے جہاں نیو سٹی کی عوام کا سب سے درینہ مسئلہ ذیلی کنبہ جات کا ایشو ہے صدر ریاست نے خصوصی دلچسپی لے کر اس ایشو کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لئے فیز ون کا سنگ بنیاد اگلے چند دنوں میں رکھا جائے گا جس میں کشادہ سڑکیں کمیونٹی سینٹر تعلیم و صحت کے مراکز 100کنال کا پارک گرین بیلٹ فٹ پاتھ سمیت دیگر جدید ترین سہولیات ہوں گی پانچ مرلے کی بجائے متاثرین کے ذیلی کنبہ جات کو 10 مرلے کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔ ذیلی کنبہ جات کے ساتھ ساتھ صدر ریاست کی کوششوں سے سی پیک منصوبہ کے تحت مانسہرہ مظفرآباد میرپور موٹر وے کی منظوری ہو چکی ہے اس موٹر وے کی بہت اہمیت ہے اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا سفری فاصلہ کم ہونے سے عوام میں باہمی یگانگت میں اضافہ ہو گا دفاعی اعتبار سے بھی یہ موٹر وے اہمیت کی حامل ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri