خاص خبریں

صدر عارف علوی کا الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

صدر کا الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے خط الیکشن کمیشن کو موصول

اسلام آباد:صدر نے الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر،سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقا تکی دعوت دے دی۔خط کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے9اگست2023کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا۔صدر مملکت آئین کے آرٹیکل(5)48کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے