پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم دفاع پر غازیوں اور شہیدوں کو سلام

صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم دفاع پر غازیوں اور شہیدوں کو سلام

یوم دفاع وطن پر صدر پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کا غازیوں اور شہیدوں کو سلام پیش کیا۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یوم دفاع ہمارے دفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے، ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد اور خود مختارمملکت میں زندگی گزار رہے ہیں، شہدا کے جذبے کو اپنے دلوں میں بسا کر ہی پاکستان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے