پاکستان

صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

صدر مملکت عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔آصف علی زرداری صدر کے انتخاب کے لیے حکمران اتحاد کے امیدوار ہیں جب کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔ملک میں نگراں سیٹ اپ کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔آئین کے مطابق صدر انتخاب کے بعد ایک ماہ تک اپنے عہدے پر رہ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے