چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔اس حوالے سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمش 2500 روپے اور منقی کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کریں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔
پاکستان
صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری
- by Daily Pakistan
- فروری 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 31 Views
- 1 دن ago