پاکستان خاص خبریں

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: سونے کی عالمی و مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت گھٹ کر 207300 روپے ہو گئی۔ہمارے نمائندے کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کی کمی کے بعد 1982 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے سےگھٹ کر 177726 روپے کی سطح پر آگئی۔اس سے پہلے ہفتہ کے روز سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے سبب پاکستان میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 4100 روپے سے 3516 روپے کا اضافہ کیاگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri