کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 90روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 90دن میں ہونے چاہیئے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی صورت حال سنگین ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔
پاکستان
عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں، سینیٹر شیری رحمان
- by Daily Pakistan
- اگست 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 654 Views
- 1 سال ago