قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتدر حلقوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ نیب کو عثمان بزدار کے خلاف ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقرریوں اور تبادلوں کے نہ صرف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا بلکہ مالی کرپشن بھی کی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف موصول ہونے والی درخواست ابھی "کمپلینٹ ویریفیکیشن” کے مرحلے میں ہے۔اس حوالے سے پنجاب کے چیف سیکریٹری سے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والے تقرر اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
پاکستان
عثمان بزدار کیخلاف نیب نے کمر کس لی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 859 Views
- 2 سال ago