بغداد: عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہمدانیہ شہر کے ایک شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔عراق کی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان میں لگی۔ شادی ہال کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی مہلک آتش گیرمواد سے سجایا گیا تھا۔ واقعہ میں ساڑھے چار سو زائد افراد زخمی ہوئے۔ اب تک دلہا دلہن سمیت 113 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شادی ہال کے قریبی علاقے کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دنیا
عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 418 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
