پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب کی خدمت کو ایمان سمجھتی ہے، صحت اور روزگار ہماری اولین ترجیحات ہیں۔کراچی کے چنیسر گوٹھ میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ مفت علاج کی جو سہولت سندھ میں ہیں، وہ کسی اور صوبے میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے جبکہ تعلیم، روزگار اور ٹرانسپورٹ سمیت پیپلزپارٹی نے سندھ میں ہر وہ کام کیا ہے جس کا فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، آٹھ فروری کو عوام اور پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔
پاکستان
علاج کی جو سہولیات سندھ میں ہیں، کہیں اور نہیں، صحت اور روزگار ترجیحات ہیں: آصفہ کا دعویٰ
- by Daily Pakistan
- جنوری 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 543 Views
- 1 سال ago