احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی خلاف دائر ہونے والے ریفرنس پر احتساب عدالت میں 23 دسمبر کو سماعت جج محمد بشیر کریں گے۔احتساب عدالت نے سماعت کے حوالے سے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے گزشتہ روز دائر ہونے والے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔ریفرنس کے مطابق رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا گیا، توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں۔نیب حکام نے ریفرنس میں بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا بشریٰ بی بی کا سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا، جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے زریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف وزری کی،بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی۔
پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلیے مقرر
- by Daily Pakistan
- دسمبر 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 974 Views
- 12 مہینے ago