پاکستان

عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لینگے ، شیر افضل مروت

عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لینگے ، شیر افضل مروت

رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے۔گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ملتوی ہوتا ہے یا نہیں کل پتہ چلے گا، اگر 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ ملتوی ہوتا ہے تواچھا شگون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمرن خان نے گھر میں نظربندی سے متعلق آفر باریبتایا تھا، آفر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آئی تھی، یہ آفر بیرسٹر گوہر کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جومیں نے بات کی تھی وہ بانی پی ٹی آئی نے خود کی تھی، میں نے بیان دینے کا استحقاق سلمان اکرم راجہ سیمانگا ہی نہیں۔شیرافضل مروت نے کہا کہ ایگزیکٹوآرڈرکوئی ایسا قانون نہیں جس کے تحت حکومت بانی کورہا کرے، بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹوآرڈرکے تحت رہائی نہیں لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریری مطالبات سے متعلق بیانات حکومت کا سیاسی ہدف ہے، حکومت چاہتی ہیکہ وہ بتائیکہ ہم نے مینڈیٹ مان لیا، عمران خان نے31جنوری کومذاکرات مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن دی ہے، یہ ڈیڈ لائن اپنی رہائی سے متعلق نہیں دی۔آخر میں رہنما تحریک انصاف نے دعوی کیا کہ سوا دوماہ کیاندرعمران خان کی رہائی ہو جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے