اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دے دیا۔توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے دو روز قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
خاص خبریں
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس کی کاروائی روکنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- مئی 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 467 Views
- 2 سال ago