پاکستان خاص خبریں

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کی دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنا کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے