پاکستان

عمران خان کے ورانٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ، شبلی فراز کی ضمانت منظور

عمران خان کے ورانٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ، شبلی فراز کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے مقدمے میں شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی گئی۔لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی ضمانت 27 اپریل تک منظور کرلی۔عدالت نے شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے شبلی فراز کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔شبلی فراز کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے