خاص خبریں

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کوبدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ( عمران خان کو) جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس افسران کے خلاف بغیر ثبوت الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ٹوئٹ میں شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پر الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے