غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود بھی جاری ہے، اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے دیرالبلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر ڈرون حملہ کردیا جس میں کئی مریضوں اور عملے کے افراد کا شہادتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے دیرالبلح میں اسرائیلی حملے میں اب تک 8 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے 600 سے زائد مریضوں اور عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں الاقصٰی شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مریضوں اور طبی عملے کے 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہے جن کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔بیان کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بلا تفریق اور لگاتار بمباری کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کو 26 دسمبر سے اب تک چوتھی مرتبہ شمالی غزہ میں اسپتالوں کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔
دنیا
غزہ میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 600 سے زائد مریض اور عملہ تاحال لاپتا
- by Daily Pakistan
- جنوری 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 319 Views
- 11 مہینے ago