واشنگٹن: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں جاری تقریب میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں بدل بھی سکتی ہے۔اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا صرف فوجی حل ہوسکتا ہے جس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، بلآخر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان وسیع تر تنازع کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا
غزہ میں شہادتیں 18 ہزار، جوبائیڈن کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 369 Views
- 2 سال ago