انٹرٹینمنٹ

فلم اسٹارز کے حیران کن معاوضے، شاہ رخ، عامر اور سلمان کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

فلم اسٹارز کے حیران کن معاوضے، شاہ رخ، عامر اور سلمان کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکار ایک فلم کا معاوضہ کتنا چارج کرتے ہیں، یہ جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600کروڑ سے زیادہ روپے کمائے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے بنتے ہیں۔ شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں، یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی اتنا ہی ان سپر اسٹارزکا شیئرہوگا۔ان ٹاپ تھری سپر اسٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔ ایک فلم کا اجے دیوگن 80کروڑ روپے وصول کرتے ہیں جو پاکستانی 2 ارب 40 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بالی وڈ کی حسیناؤں کی بات کریں تو ان میں دیپیکا پڈوکون 30کروڑ روپے جو پاکستانی 90کروڑ روپے بنتے ہیں، عالیہ بھٹ اورکترینا کیف ایک فلم کا معاوضہ 20کروڑ روپے لیتی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 70کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بالی وڈ کی بیبو کرینا کپور اور انوشکاشرما ایک فلم سے 18کروڑ روپے کماتی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ روپوں کے برابر ہیں۔ ہالیووڈ کے فلم اسٹارز کا معاوضہ سُن کر سب حیران رہ جائیں گے جہاں سپر اسٹار ٹام کروز ایک فلم کی فیس 10کروڑ ڈالرز چارج کرتے ہیں جو پاکستانی30ارب روپے بنتے ہیں۔ اداکار ول اسمتھ ،لیونارڈو ڈی کیپریو، ایک فلم کا معاوضہ ڈھائی کروڑ ڈالرزلیتے ہیں جو 10 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اب ہم پاکستانی فنکاروں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں سنیما گھروں کی تعداد 100کے قریب ہے جو کہ بہت قلیل ہے جس کی وجہ سے فلم زیادہ بزنس نہیں کرپاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بالی وڈ کے مقابلے میں فن کاروں کے بہت معاوضے کم ہیں۔ مولا جٹ اور وار جیسی فلموں کے سپر اسٹار فواد خان، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، مہوش حیات اور صبا قمر ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5کروڑ روپے سے زائد چارج کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے