خاص خبریں

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

زمین پر قبضہ؛ فیض حمید کیخلاف درخواستگزار کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانیکی مہلت

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاق نے بذریعہ وزارت دفاع فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی جبکہ اس سے قبل آئی بی اور پیمرا بھی اپنی نظرثانی درخواستیں واپس لے چکے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آج نو نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں، پہلے سارے درخواست گزاروں کی حاضری لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے