کھیل

قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

نیشنل ٹی ٹونٹی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے کامیاب انعقادکے بعد پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں طویل طرز کی کرکٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوی ایشنز چیمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔ یہ دونوں ایونٹس 27 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوں گے۔ان دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کی ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز سے بھی مشاورت کی۔ٹیسٹ کرکٹر زیاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد اور عمر امین کے علاوہ خالد عثمان بالترتیب بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباداسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہوراور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس دوران پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی 8 راؤنڈ کے میچز کی براہ راست کوریج کی جائے گی۔ یہ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اگلے دو راؤنڈکے میچز کی لائیو کوریج کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے میچ فیس میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ٹورنامنٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔اسی طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں 27 ستمبر سے شروع ہونے والی کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گی۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی میچز چار روز پر مشتمل ہوں گے۔23 نومبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ ایونٹ کے چھٹے سے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سندھ اپنی کمپئن کا آغاز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ سے کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے