پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنان کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد ہر شہر میں بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، ملک بھر میں پر امن احتجاج کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی، ورکروں اور لیڈروں کی رہائی کیلیے احتجاج کرناہے۔وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف بھی احتجاج کریں، آپ لوگوں نے نکل کر پر امن احتجاج کرنا ہے، ایک غیر آئینی ترامیم کی جارہی ہے اس کے خلاف بھی آواز اٹھانی ہے، آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں بھی ان حالات سے گزریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو اس وقت فیصلے کررہے ہیں ان کو پیغام دیتا ہوں ایسے فیصلے نہ کریں جو اس ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، آپ ان فیصلوں کے جوابدہ ہیں، آپ کو جواب دینا پڑیگا، ان فیصلوں سے ملک و قوم کے جو نقصانات ہو رہے ہیں اس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوگی۔سردار علی امین گنڈاپور حق اور سچ، حقیقی آزادی کیساتھ آئین کیتحفظ کیلیے کھڑے تھے کھڑے ہیں اور رہیں گے، بھرپور طریقے سے ملک کے ہر شہر میں پر امن احتجاج کی اپیل کررہا ہوں، دنیا کو پیغام دینا ہے کہ زندہ اور آزاد قوم ہیں اپنے حق کیلیے کھڑے ہیں۔
خاص خبریں
قائد عمران خان اور گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے کل بھرپور احتجاج کرینگے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 91 Views
- 2 مہینے ago