قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہوگیا، اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا جبکہ ایوان میں آج کئی آئینی ترمیمی بلز پیش ہونا تھے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے توجہ دلا نوٹس پیش کرنا تھا تاہم وزیر برائے آبی وسائل کی غیرموجودگی پر نوید قمر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔نوید قمر نے ایوان میں وزرا کی غیرحاضری پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ممبران بروقت پہنچ جاتے ہیں تو وزیر بھی جوابات دینے کے لیے ہونے چاہئیں، توجہ دلا نوٹس پر جواب دینے کے لیے کوئی وزیر نہیں۔
پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی ، اپوزیشن کا واک آئوٹ
- by Daily Pakistan
- اگست 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 447 Views
- 10 مہینے ago